This site uses cookies to store information on your computer. I'm fine with this Cookie information
QUICK EXIT

مجھے ایک ترجمان کی ضرورت ہے

اگر انگریزی آپ کی پہلی زبان نہیں ہے، یا اگر آپ سمعی یا بصری کمزوری رکھتے ہیں تو آپ کے اپائنٹمنٹ میں آپ کا ساتھ دینے کے لئے ترجمانوں کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان طبی مواصلات کے میدان میں تربیت یافتہ ہیں اور وہ مریض کی رازداری سے متعلق انہیں اصولوں کے پابند ہیں جن کے پابند طبی نگہداشت سے متعلقہ دیگر تمام کارکنان ہیں۔ اگر اپنی ترجمانی کے لئے آپ کو کسی کی ضرورت ہو تو برائے مہربانی 0141 211 8130 پر سینڈیفورڈ کو فون کریں اور اس شخص کو آگاہ کریں جو آپ کو اپائنٹمنٹ دیتا ہے۔
عوامی تعطیلات کے علاوہ، لائن پیر تا جمعہ 8.30 بجے صبح سے 4.30 بجے شام تک کھلی ہوتی ہے۔
انگریزی کے علاوہ دیگر فارمیٹ میں معلومات کے لئے، اس صفحہ کے اوپری حصہ پر دائیں جانب کے ایکسیسیبیلیٹی بٹن پر کلک کریں۔